قراءت شروع ہونےپر مقتدی ثنا پڑھےیانہ
سوال:امام نے قراءت شروع کردی تو کیا مقتدی ثنا پڑھ سکتاہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اگر امام بلند قراءت کررہا ہوتو مقتدی ثنا نہ پڑھے۔اگرامام آہستہ قراءت کرے تو مقتدی ثنا پڑھ لے۔
بفتاوی ہندیہ میں ہے:”اذا ادرک الامام فی القراءۃ فی الرکعۃ التی یجہر فیہا لایاْتی بالثناء کذا فی الخلاصۃ ھو الصحیح – سواء کان قریبااوبعیدا- فاذا قام الی قضاء ماسبق یاْتی بالثناء ویتعوذ للقراءۃ وفی صلاۃ المخافۃ یاْتی بہ ہکذا فی الخلاصۃ”
(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الخامس في الإمامۃ، الفصل السابع ج1، ص90،دارالفکربیروت)
بہار شریعت میں ہے:”: امام نے بالجہر قراء ت شروع کر دی تو مقتدی ثنا نہ پڑھے اگرچہ بوجہ دُور ہونے یا بہرے ہونے کے امام کی آواز نہ سنتا ہو جیسے جمعہ و عیدین میں پچھلی صف کے مقتدی کہ بوجہ دُور ہونے کے قراء ت نہیں سنتے۔ امام آہستہ پڑھتا ہو تو پڑھ لے۔”
(بہارشریعت،ج1،حصہ3،ص523،مکتبۃالمدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
30 ربیع الاول 7144 ھ/ 24 ستمبر 5202 ء