فوت شدہ بچےکےلئےایصال ثواب

فوت شدہ بچےکےلئےایصال ثواب

سوال:کیا 7 دن میں فوت ہوجانے والے نومولود بچے کے قل اور جمعرات وغیرہ کا ختم دلوائیں گے؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

قل خوانی، جمعرات وغیرہ ایصال ثواب نہ ضروری ہے نہ ممنوع میت کی بخشش کے لئے یہ اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ نومولود بچے کے گناہ نہیں ہیں،تو اس کےلئے استغفار کی حاجت نہیں۔ہاں بلندئ درجات کے لئے دعا و ایصال ثواب کیا جاسکتا ہے۔

علامہ شامی رحمہ اللہ تعالی لکھتےہیں:”ولايستغفر لصبي: أي لايقول: اغفر له، أفاده القهستاني”اور بچے کےلئے استغفار نہ کیا جائےیعنی یوں نہ کہے کہ اے اللہ اسے بخش دے۔

(ردالمحتار،كتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، ج2، ص213،دارالفکربیروت)

امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ فرماتےہیں:”ایک دن کے بچّے کو بھی ایصالِ ثواب کرسکتے ہیں ، اُس کاتِیجاوغیرہ بھی کرنے میں حَرَج نہیں ۔اور جو زندہ ہیں ان کو بھی ایصالِ ثواب کیا جاسکتا ہے۔”

(فاتحہ اور ایصالِ ثواب کا طریقہ،صفحہ 15،مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

5 ربیع الآخر 7144 ھ/ 29 ستمبر 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں