سورہ فاتحہ کےبعد آمین کہنا

سورہ فاتحہ کےبعد آمین کہنا

سوال:سورہ فاتحہ کے بعد آمین کہنےکےبارے شرعاً کیا حکم ہے؟

سائل:قاری احمدرؤف ہاشمی صاحب

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

نماز میں یا نماز کےبعد جب سورہ فاتحہ ختم ہو تو آمین کہنا سنت ہے۔

بخاری میں ہے،ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےمروی، کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ عليہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:”اذا قال الامام غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَاالضَّآلِّیْنَ، فقولوا آمین فانہ من وافق قولہ قول الملئکۃ غفر لہ ماتقدم من ذنبہ ”جب امام غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ و—-َلَاالضَّآلِّیْنَ ،کہے، تو آمین کہو کہ جس کا قول ملائکہ کے قول کے موافق ہو، اس کے اگلے گناہ بخش ديے جائیں گے۔

(صحيح البخاري، کتاب الأذان، باب جھر المأموم بالتأمين،ج1،ص108،مطبوعہ کراچی)

تفسیر صراط الجنان میں ہے:”نماز کے اندر اور نماز سے باہر جب بھی ’’سورۂ فاتحہ‘‘ ختم کی جائے تو ا س کے بعد اٰمین کہنا سنت ہے۔ … احناف کے نزدیک نماز میں آمین بلند آواز سے نہیں بلکہ آہستہ کہی جائے گی۔”

(تفسیر صراط الجنان،ج1،ص60،مکتبۃالمدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

30 ربیع الاول 7144 ھ/ 24 ستمبر 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں