سجدہ سہوکےبعد تشہد پڑھنا
سوال:کیاسجدہ سہو ادا کرنےکےبعد تشہد پڑھناضروری ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
سجدہ سہو سےآخری قعدہ باطل نہیں ہوتا مگر سجدہ سہو کرنےکےبعد پھرتشہدپڑھنا واجب ہوتاہے،لہذا اگرتشہد پڑھےبغیرسلام پھیردیا توفرض ادا ہوگیا مگر واجب چھوڑناگناہ ہےاور اس کےچھوٹنےکےسبب نماز لوٹانا واجب ہے۔
ردالمحتارمیں ہے:”اما السہویۃ ای السجدۃ السہویۃ والمراد الجنس لانہا سجدتان قولہ فترفع التشہد ای تبطلہ لانہ واجب مثلہا فتجب اعادتہ وانما لاترفع القعدۃ لانہا رکن فہی اقوی منہا”
(ردالمحتار، کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلاۃ، مطلب:کل شفع من النفل صلاۃ، ج2، ص193،دارالمعرفہ )
بہارشریعت میں ہے:” سجدۂ سہو کرنے سے پہلا قعدہ باطل نہ ہوا، مگر تشہد واجب ہے یعنی اگر سجدۂ سہو کر کے سلام پھیر دیا تو فرض ادا ہوگیا، مگر گناہ گارہوا۔اِعادہ (یعنی لوٹانا،دہرانا)واجب ہے۔”
)بہارشریعت،حصہ3،صفحہ515،مکتبۃالمدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
1 ربیع الآخر 7144 ھ/ 25 ستمبر 5202 ء