سیاہ خضاب کاحکم
سوال:کیا چالیس سال سے کم عمر تک سیاہ خضاب لگانا جائز ہے؟
سائل:محبوب حسن
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
حدیث و فقہ کی روشنی میں عمر کی قید کے بغیر سیاہ خضاب حرام و ممنوع ہے ۔ہاں زردو سُرخ کلر کا خضاب لگانےکی اجازت ہے۔
صحیح مسلم میں ہے:”غیروا ہذا بشیء واجتنبوا السواد “اس سفیدی کو بدل دو اور سیاہی سے بچو۔
(صحیح مسلم،کتاب الزینۃ،باب استحباب الخضاب الشیب بصفرۃوحمرۃ وتحریمہ بالسواد ،جلد2،صفحہ199،مطبوعہ کراچی)
سنن نسائی میں ہے:” قوم یخضبون بہذا السواد آخر الزمان کحواصل الحمام لایریحون رائحۃ الجنۃ”کچھ لوگ آخر زمانہ میں سیاہ خضاب کریں گے جیسے جنگلی کبوتر وں کے نیلگوں پوٹے وہ جنت کی بُونہ سونگھیں گے۔
(سنن نسائی،کتاب الزینۃ،باب النھی عن الخضاب بالسواد،ج2،ص277،مطبوعہ کراچی)
مجمع الزوائد میں ہے:”الصفرۃ خضاب المؤمن والحمرۃ خضاب المسلم والسواد خضاب الکافر” زرد خضاب مومن کا ہے اور سرخ خضاب مسلم کا اور سیاہ خضاب کافر کا۔
(مجمع الزوائد، کتاب اللباس، باب ما جاء فی الشیب،حدیث8815،ج5،ص293)
ملفوظات اعلی حضرت میں ہے:” عرض:خِضَاب سیاہ اگر وَسْمَہ سے ہو؟ارشاد: وَسْمَہ(نیل کے پتے جن سے خضاب تیار کیا جاتا ہے۔) سے ہو یاتَسْمَہ سے!سیاہ خِضَاب حرام ہے۔(اشعۃ اللمعات،کتاب اللباس،باب الترجل،ج3،ص619) ،ہاں جِہاد کی حالت میں جائز ہے۔”
(ملفوظات اعلی حضرت،صفحہ347 ،مکتبۃالمدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
27 محرم 7144 ھ/23 جولائی 5202 ء