بلندآوازسے سورہ ملک کی تلاوت

بلندآوازسے سورہ ملک کی تلاوت

سوال:کچھ لوگ عشامیں لیٹ آتے اورنمازپڑھ رہےہوتےہیں اورامام صاحب سورہ مُلک پڑھتےہیں تو کیابلند آواز سے پڑھنادرست ہے؟

سائل:سید نظام شاہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

بلند آواز سے تلاوت خصوصاً سورہ مُلک پڑھنابہتر اور باعث اجر وثواب ہے۔مگر جب نماز پڑھنےوالے کو تشویش ہو توذکر و تلاوت آہستہ کی جائے۔جہاں سورہ مُلک پڑھنےکامعمول ہو یاتلاوت ہورہی ہو تو بعد میں آنےوالوں کو چاہیئے کہ پہلے تلاوت سُن لیں یا الگ ہو کر فاصلے سے نماز پڑھیں۔

سیدی اعلی حضرت علیہ رحمۃ رب العزت فرماتےہیں:”قرآن عظیم کی تلاوت آواز سے کرنا بہتر ہے مگر نہ اتنی آواز سے کہ اپنے آپ کو تکلیف یا کسی نمازی یا ذاکر کے کام میں خلل ہو یا کسی جائز نیند سونے والےکی نیند میں خلل آئے یا کسی بیمار کو تکلیف پہنچے یا بازار یا سرایا عام سڑک ہو یا لوگ اپنے کام کاج میں مشغول ہیں اور کوئی سننے کے لئے حاضر نہ رہے گا ان صورتوں میں آہستہ ہی پڑھنے کا حکم ہے۔”

(فتاوی رضویہ،ج23،مسئلہ:135،رضافاؤنڈیشن لاہور)

بنیادی عقائد اور معمولاتِ اہلسنت میں ہے:” بلند آواز سے ذکر کرنے میں یہ احتیاط پیشِ نظر رہے کہ سوتے ہوئے لوگوں کی نیند میں خَلل نہ آئے یا نماز ی یا تلاوت کرنے والے کوتشویش نہ ہو۔” 

(بنیادی عقائد اور معمولاتِ اہلسنت،حصہ دوم،صفحہ117،مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

1 صفر المظفر7144 ھ/27 جولائی 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں