سید افضل ہیں یا حافظ قرآن

سید افضل ہیں یا حافظ قرآن

سوال:سید کامقام زیادہ ہے یا حافظ قرآن کا؟

سائل:باسط ملک

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

سید صاحب اور حافظ قرآن دونوں عالمِ دین ہیں تو سید صاحب افضل کہ انہیں دوہری فضیلت حاصل ایک فضیلت عِلم اور دوسری فضیلت سیادت یعنی سید ہونے کی ۔اگرحافظ قرآن عالِم نہیں تو بھی سید صاحب افضل کہ انہیں فضیلت نسب حاصل ہے۔ یعنی ان کا مبارک نسب سرکاردوعالَم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملتا ہے۔ اگر حافظ قرآن عالِم ہے اور سید عالِم نہیں تو عالِم دین بوجہ عِلم افضل ہے۔

فتاوی رضویہ میں ہے:”فضل نسب منتہائے نسب کی افضلیت پر ہے سادات کرام کی انتہائے نسب حضور سید عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم پر ہے۔ اس فضل انتساب کی تعظیم ہر متقی پر فرض ہے کہ وہ اس کی تعظیم نہیں حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم ہے۔”

(فتاوی رضویہ،ج22،مسئلہ184،رضافاؤنڈیشن لاہور)

فتاوی رضویہ میں ہے:”(اللہ کریم جل جلالہ)فرماتا ہے: یَرْفَعِ اللہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمْ ۙ وَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍ ؕ ،اﷲ بلند فرمائے گا تم میں سے مومنوں اور بالخصوص عالموں کے درجے۔(سورہ مجادلہ،آیت11)توعنداﷲ فضل علم فضلِ نسب سے اشرف و اعظم ہے،یہ میر صاحب کہ عالم نہ ہوں اگرچہ صالح ہوں آج کل کے عالم سُنی صحیح العقیدہ کے مرتبہ کو شرعاً نہیں پہنچتے۔”

(فتاوی رضویہ،ج22،مسئلہ184،رضافاؤنڈیشن لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

2 صفر المظفر7144 ھ/28 جولائی 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں