ولی کی محبت
سوال:ولی کی محبت کی کیا شرعی حیثیت ہے؟
سائل:محمد طیب خالد
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اولیاء کرام سے محبت رکھنا سعادت اورخوش بختی ہے۔کیونکہ ان ہستیوں سےاللہ پاک محبت فرماتاہے اور رب تعالی کی مخلوق میں ان کی مقبولیت و محبت رکھ دی جاتی ہے۔لہذااہل آسمان یعنی فرشتے اور اہل زمین بھی ان سے محبت کرتےہیں۔اس کے برعکس معاذاللہ جب رب تعالی کسی سے ناراض ہو تو اس کی نفرت پیدا کر دی جاتی ہے،تو سب اس سے نفرت کرتےہیں۔
ارشادِباری تعالیٰ ہے:اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَیَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا ترجمہ:بیشک وہ جو ایمان لائے اور نیک اعمال کئے عنقریب رحمٰن ان کے لیے محبت پیدا کردے گا۔
(پارہ16،سورہ مریم:96)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سےمروی،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:” إن الله إذا احب عبدا دعا جبريل، فقال: إني احب فلانا فاحبه، قال: فيحبه جبريل، ثم ينادي في السماء، فيقول: إن الله يحب فلانا فاحبوه فيحبه اهل السماء، قال: ثم يوضع له القبول في الارض، وإذا ابغض عبدا دعا جبريل، فيقول: إني ابغض فلانا فابغضه، قال: فيبغضه جبريل، ثم ينادي في اهل السماء إن الله يبغض فلانا فابغضوه، قال: فيبغضونه ثم توضع له البغضاء في الارض ” یعنی اللہ تعالٰی جب کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو حضرت جبریل کو بلاتا ہے پھر فرماتا ہے کہ میں فلاں سے محبت کرتا ہوں تم اس سے محبت کرو چنانچہ جبریل اس سے محبت کرتے ہیں آسمان میں اعلان کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ اللہ تعالٰی فلاں سے محبت کرتا ہےتم لوگ اس سے محبت کرو تو اس سے آسمان والے محبت کرتے ہیں پھر اس کے لیے زمین میں قبولیت رکھ دی جاتی ہے اور جب رب تعالٰی کسی بندے سے ناراض ہوتا ہے تو فرماتا ہے کہ میں فلاں سے ناراض ہوں تو تم بھی اس سے ناراض ہوجاؤ فرمایا کہ جبرئیل اس سے ناراض ہوجاتے ہیں پھر آسمان والوں میں اعلان کرتے ہیں کہ اللہ تعالٰی فلاں سے ناراض ہے تم لوگ بھی اس سے ناراض ہوجاؤ فرمایا پھر وہ لوگ اس سے نفرت کرتے ہیں پھر زمین میں اس کے لیے نفرت رکھ دی جاتی ہے۔
(مسلم،کتاب البر والصلۃ ،باب إذا احب الله عبدا ،ج2،ص331،مطبوعہ کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
1 صفر المظفر7144 ھ/27 جولائی 5202 ء