قیام میں دائیں ہاتھ سےکھجانا
سوال:حالت قیام میں کہیں خارش ہو تو اُلٹے ہاتھ سے کھجانا کیسا؟
سائل:سکندر حیات
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
نماز کے دوران خارش ہوئی ہویا کوئی اورحاجت ہومثلاجماہی کےوقت منہ ڈھانکناوغیرہ فقہاء کرام نے نماز کے آداب میں لکھا ہے کہ جماہی کےوقت قیام میں دائیں ہاتھ کی پشت سے اور قیام کے علاوہ بائیں ہاتھ کی پشت سے منہ ڈھانک لے۔ لہذاخارش بھی قیام کےدوران دائیں ہاتھ سےکیجائے ،بائیں ہاتھ سے مناسب نہیں کہ دونوں ہاتھ متحرک ہوں گے۔اگر بائیں ہاتھ سےخارش کر لی تو بھی نماز درست ہوئی۔اور قیام کےعلاوہ اُلٹے ہاتھ سے کھجائے۔
الدرالمختار و ردالمحتار میں ہے:”وامساک فمہ عند التثاؤب فائدۃ لدفع التثاؤب مجربۃ ولو باخذ شفتیہ بسنہ فان لم یقدر غطاہ بظہر یدہ الیسری وقیل بالیمنی لوقائما والا فیسراہ مجتبی،- لان التغطیۃ ینبغی ان تکون بالیسری کالامتخاط، فاذاکان قاعدا یسہل ذالک علیہ ولم یلزم منہ حرکۃ الیدین بخلاف مااذا کان قائما فانہ یلزم من التغطیۃ بالیسری حرکۃ الیمین ایضا لانہا تحتہا ۔”
(الدرالمختار و ردالمحتار، کتاب الصلاۃ،آداب الصلاۃ،ج1، ص478،دارالفکربیروت)
بہارشریعت میں ہے:”جماہی آئے تو مونھ بند کيے رہنا اور نہ رُکے تو ہونٹ دانت کے نیچے دبائے اور اس سے بھی نہ رُکے تو قیام میں داہنے ہاتھ کی پُشت سے مونھ ڈھانک لے اور غیر قیام میں بائیں کی پُشت سے یا دونوں میں آستین سے اور بلا ضرورت ہاتھ یا کپڑے سے مونھ ڈھانکنا، مکروہ ہے۔”
)بہار شریعت ،نماز کےمستحبات،ج1،حصہ3،ص538،مکتبۃ المدینہ )
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
محمدشاہدحمیدقادری
21 رجب 6144 ھ/22 جنوری 5202 ء