موہکےختم کرنےکیلئےربڑبینڈ لگانےپروضووغسل کاحکم
سوال:جلد پرمسے،موہکےہیں جوتکلیف دہ ہوتےہیں ان کوہٹانےکےلئے1 کٹ آتی ہے جس کےذریعے چھوٹے ربڑ بینڈ مسوں پرباندھےجاتےہیں جوچند دن میں مسے،موہکےاتار دیتےہیں ،یہ ربڑ بینڈ لگانا کیسااور وضووغسل کےحوالےسے کیاحکم ہے؟
سائل:ممبرفقہی مسائل گروپ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
مسوں ،موہکوں کوختم کرنےکےلئے ربڑبینڈ لگانے میں حرج نہیں مگر وضووغسل کےلئے اس جگہ تک پانی پہنچانا ضروری ہےورنہ وضو وغسل نہیں ہوگاربڑبینڈ کےسبب غالب یہی ہے کہ نچلی جگہ تک پانی نہیں جائےگا لہذاسےاتارکریاحرکت دے کرپانی پہنچایاجائےجیساکہ انگوٹھی ،کنگن وغیرہ کاحکم ہے۔ اگرربڑبینڈ اتارنا ممکن نہ ہو یا اتارنے میں مشقت و تکلیف ہو تو موہکےختم کرنےکے اور بھی مختلف طبی علاج ہیں لہذا ربڑبینڈ کے بجائے اور علاج کاطریقہ اختیار کیا جائے تاکہ وضو و غسل میں آزمائش نہ ہو۔
الدرالمختار میں ہے:” ولوکان خاتمۃ ضیقا نزعہ اوحرکہ وجوبا “یعنی اگرانگوٹھی کاحلقہ تنگ ہو توپانی اس جگہ تک پہنچانےکےلئےانگوٹھی نکالنایاحرکت دیناواجب ہے۔(درمختارمع ردالمحتار،کتاب الطہارۃ،جلد1،صفحہ154،دار الفکربیروت)
بہارشریعت میں ہے:” ہر قسم کے جائز ، ناجائز گہنے ، چَھلّے، انگوٹھیاں، پُہنچیاں(پُہنچی کی جمع، ایک زیور جو کلائی میں پہنا جاتا ہے)،کنگن، کانچ، لاکھ وغیرہ کی چوڑیاں، ریشم کے لچھّے وغیرہ اگر اتنے تنگ ہوں کہ نیچے پانی نہ بَہے تو اُتار کر دھونا فرض ہے اور اگرصرف ہِلا کر دھونے سے پانی بہ جاتا ہو تو حرکت دینا ضرور ی ہے اور اگر ڈِھیلے ہوں کہ بے ہلائے بھی نیچے پانی بہ جائے گا تو کچھ ضرور ی نہیں۔”اسی میں ہے:” بعض لوگ کسی بیماری کی وجہ سے پاؤں کے اَنگوٹھوں میں اس قدر کھینچ کر تاگا باندھ دیتے ہیں کہ پانی کا بہنا درکنار تاگے کے نیچے تر بھی نہیں ہوتا ان کو اس سے بچنا لازم ہے کہ اس صورت میں وُضو نہیں ہوتا۔ “
(بہارشریعت،جلد1،حصہ2،صفحہ290،292،مکتبۃ المدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
10 شعبان المعظم7144 ھ/ 30 جنوری 6202 ء