مثل اول و مثل ثانی سایہ کا مطلب

مثل اول و مثل ثانی سایہ کا مطلب

سوال:اوقات نماز کاجونقشہ ہوتا ہے اسمیں نماز کے اوقات میں مثل اول اورمثل ثانی لکھا ہوتا ہے اس کا کیا مطلب ہوتاہے؟

سائل:خالد رشید

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ظہر و عصر کے وقت کے بارےیہ لفظ استعمال ہوتا ہے مثل اول کا مطلب ہے ہرشی کا سایہ اس کے اصلی سایہ کے علاوہ اس کی لمبائی کے برابر ہو جائے اور مثل ثانی کا مطلب ہے کہ اس کا سایہ دو مثل یعنی دوگنا ہو جائے۔ جب سورج سَر پہ ہو تو اس وقت ہر شی کا سایہ سایہ اصلی کہلاتاہے۔

الدرالمختارمیں ہے:”ووقت الظهر من زواله أي ميل ذكاء عن كبد السماء إلى بلوغ الظل مثليه — سوى فيءيكون للأشياء قبيل الزوال “

(الدرالمختار مع ردالمحتار،جلد1،صفحہ359-360،دارالفکر بیروت)

بہار شریعت میں ہے:”آفتاب ڈھلنے کی پہچان یہ ہے کہ برابر زمین میں ہموار لکڑی اس طرح سیدھی نصب کریں کہ مشرق یا مغرب کو اصلاً جھکی نہ ہو آفتاب جتنا بلند ہوتا جائے گا، اس لکڑی کا سایہ کم ہوتا جائے گا، جب کم ہونا موقوف ہو جائے، تو اس وقت خط نصف النہار پر پہنچا اور اس وقت کا سایہ سایۂ اصلی ہے، اس کے بعد بڑھنا شروع ہوگا۔” — “مثل اول:کسی چیز کا سایہ ، سایہ اصلی کے علاوہ اس چیز کے ایک مثل ہو جائے۔ مثل ثانی:کسی چیز کا سایہ، سایہ اصلی کے علاوہ اس چیز کے دو مثل ہو جائے۔”

(بہارشریعت ،جلد1،صفحہ449، اصطلاحات،صفحہ51-52،مکتبۃ المدینہ)

فتاوی امجدیہ میں ہے:”سایہ اصلی:”وہ سایہ جونصف النہارکےوقت(ہرچیز) کاہوتا ہے۔” (فتاوی امجدیہ،حصہ1،صفحہ47)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

14 محرم الحرام 8144ھ/30 جون 6202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں