قرض کی ادائیگی اور بچوں کے اخراجات کےبجائےعمرہ کرنا

قرض کی ادائیگی اور بچوں کے اخراجات کےبجائےعمرہ کرنا

سوال:ایک شخص عمرے پہ جانا چاہتاہےجبکہ اس نےقرض ادا کرناہے، گھر کےحالات ٹھیک نہیں اور بچوں کی فیسز بھی دینی ہیں۔دوسرے گھروالےبھی روک رہےہیں تواس بارے کیاحکم ہے؟

سائل:میرلغاری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

عمرہ پہلی بار بھی ضروری نہیں،بلکہ استطاعت رکھنےوالےپر زندگی میں ایک بار سنت مؤکدہ ہے۔ جبکہ قرض اتارنا اور نادار بال بچوں کی ضروریات پوری کرنا شرعاًواخلاقاًضروری ہیں لہذا عمرہ کے بجائے ضروری کام پہلے ادا کئے جائیں۔اگرعمرہ اداکرنےکےبعد قرض ادا کرسکتاہےاور نفقہ بھی دےجائےگاتوعمرہ کیلئےجانے دینا چاہیے۔

الدرالمختار میں ہے:”العمرۃ فی العمر مرۃ سنۃ مؤکدۃ علی المذھب “یعنی عمرہ زندگی میں ایک بار سنتِ مؤکدہ ہے۔ (الدر المختارمع ردالمحتار،جلد2،صفحہ 472، دارالفکربیروت)

حضرت ابوموسی رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:” ان اعظم الذنوب عند اللہ ان یلقاہ بھا عبد بعد الکبائر التی نھی اللہ عنھا ، ان یموت رجل وعلیہ دین لا یدع لہ قضاء” یعنی وہ کبیرہ گناہ جن سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے، ان کے بعد اللہ کے نزدیک سب گناہوں سے بڑا یہ ہے کہ آدمی اپنے اوپر دَین چھوڑ کر مرے اور اُس کے ادا کے لیے کچھ نہ چھوڑا ہو۔ (سنن ابی داؤد ، جلد3،صفحہ246، بیروت)

فتاوٰی رضویہ میں ہے:”اولاد کا نفقہ ان کی محتاجی کی حالت میں لازم ہوتا ہے، اگر مال رکھتے ہیں ان کا نفقہ باپ پر نہیں،ورنہ ہےاگرچہ وہ اس کے یہاں نہ رہیں۔” (فتاوٰی رضویہ، ج 13، ص461، رضا فاؤنڈیشن لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

17 ذوالحج 7144ھ/3 جون 6202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں