فرشتوں کو مذکر یامؤنث کہنا

فرشتوں کو مذکر یامؤنث کہنا

سوال:جوفرشتوں کو مذکر یامؤنث کہےاس کےبارےکیاحکم ہے؟

سائل:عادل رضا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

فرشتے اللہ پاک کےنوری معصوم بندے ہیں نہ مرد ہیں نہ عورت،فرشتوں کومرد کہنافسق و گناہ ہے اورمؤنث، عورت کہنا معاذاللہ کفر ہے۔

تحفۃ المرید علی جوہرۃ التوحید میں ہے:”واعلم أن الملائكة أجسام لطيفة نورانية قادرة على التشكل بأشكال مختلفة في أشكال حسنة، شأنها الطاعة ومسكنها السموات غالبا، ومنهم من يسكن الأرض، يسبحون الليل والنهار لا يفترون ولا يعصون الله ما أمرهم ويفعلون ما يؤمرون، لا يوصفون بذكورة ولا بأنوثة، فمن وصفهم بذكورة فسق، ومن وصفهم بأنوثة كفر لمعارضته قوله تعالى: {وَجَعَلُوا الْمَلَائِكَةَ الَّذِينَ هُمْ عِبَادُ الرَّحْمَنِ إِنَاثًا} [الزخرف: 19] وأولى بالكفر من قال: خناثى، لمزيد التنقيص”

(تحفۃ المرید علی جوہرۃ التوحید،جلد1، صفحہ 217، دار السلام للطباعۃ والنشر)

دس اسلامی عقیدےمیں ہے:”فرشتے نوری اجسام ہیں اور جس اچھی شکل میں چاہیں اس صورت میں آنے پر قادر ہیں۔یہ اللہ پاک کے معصوم بندے ہیں، نہ مرد ہیں نہ عورت۔ جو فرشتوں کو مذکر کہے وہ فاسق ہے ، جو مؤنث کہے وہ کافر ہے اللہ پاک کے فرمان کی مخالفت کی وجہ سے(فرمایا:وَجَعَلُوا الْمَلٰٓىٕكَةَ الَّذِیْنَ هُمْ عِبٰدُ الرَّحْمٰنِ اِنَاثًاؕ اَشَهِدُوْا خَلْقَهُمْؕ سَتُكْتَبُ شَهَادَتُهُمْ وَ یُسْــٴَـلُوْنَ ،ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور انہوں نے فرشتوں کو عورتیں ٹھہرایا جو کہ رحمن کے بندے ہیں ۔کیا یہ کفار ان کے بناتے وقت موجودتھے؟اب ان کی گواہی لکھ لی جائے گی اور ان سے جواب طلب ہوگا۔) اور جو مُخنث کہے اولیٰ یہ ہے کہ یہ کفر ہے کہ اس میں زیادہ تنقیص ہے۔” (دس اسلامی عقیدے،صفحہ85،مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

30 ذوالحج 7144ھ/16 جون 6202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں