اگرناپاک کپڑوں پرپانی یوں بہایا کہ نجاست دور ہوگئی تو کپڑے پاک ہوگئے

اگرناپاک کپڑوں پرپانی یوں بہایا کہ نجاست دور ہوگئی تو کپڑے پاک ہوگئے

سوال:واشنگ مشین میں اگر ایک سوٹ بھی ناپاک چلا جائے تو سارے سوٹ ناپاک ہو جاتے ہیں اگر واشنگ مشین سے کپڑے نکالنے کے بعد اچھی طرح پانی بہایا جائے تو پانی بہانے کے بعد کپڑے کیوں ناپاک رہتے ہیں؟

سائل:ساجد علی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ناپاک کپڑوں پر اگر واشنگ مشین سےنکال کریا واشنگ مشین میں ہی یوں پانی بہایا کہ پائپ کے ذریعے پانی نیچے بہ رہا ہو اور تمام ناپاک حصوں پر پانی بہ گیا اور غالب گمان ہو کہ نجاست بہ گئی ہے تو کپڑے پاک ہو جائیں گے۔

سیدی امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ فرماتےہیں:” واشنگ مشین میں کپڑے پاک کرنے کا طریقہ:واشنگ مشین میں کپڑے ڈال کر پہلے پانی بھر لیجئے اور کپڑوں کو ہاتھ وغیرہ سے پانی میں دبا کر رکھئے تا کہ کوئی حصہ ابھرا ہوا نہ رہے، او پر کائنل کھلا رکھئے اب نچلا سوراخ بھی کھولد یجئے ، اس طرح اوپر نل سے پانی آتا رہے گا اور نچلے سوراخ سے بہتا رہے گا جب ظن غالب آجائے کہ پانی نجاست کو بہا لے گیا ہو گا تو کپڑے اور مشین کے اندر کا پانی پاک ہو جائے گا جبکہ نجاست کا اثر کپڑوں وغیرہ پر باقی نہ ہو۔ ضرور تا مشین کے اوپری کنارے وغیرہ مذکورہ طریقے پر شروع ہی میں دھو لینے چاہئیں۔نل کے نیچے کپڑے پاک کرنے کا طریقہ:مذکورہ طریقے پر پاک کرنے کیلئے بالٹی یا برتن ہی ضروری نہیں ، نل کے نیچے ہاتھ میں پکڑ کر بھی پاک کر سکتے ہیں۔ مثلاً رومال نا پاک ہو گیا ، توبیسن میں نل کے نیچے رکھ کر اتنی دیر تک پانی بہائیے کہ ظن غالب آجائے کہ پانی نجاست کو بہا کر لے گیا ہوگا تو پاک ہو جائے گا۔ بڑا کپڑا یا اس کا نا پاک حصہ بھی اسی طریقے پر پاک کیا جا سکتا ہے۔ مگر یہ احتیاط ضروری ہے کہ نا پاک پانی کے چھینٹے آپ کے کپڑے، بدن اور اطراف میں دیگر جگہوں پر نہ پڑیں۔”

(نجاستوں کا بیان مع کپڑے پاک کرنے کا طریقہ،صفحہ32-33،مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

14 محرم الحرام 8144ھ/30 جون 6202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں