قرب قیامت کوئی قابل امامت شخص نہیں ملے گا
سوال: کوئی ایسے حدیث ہے کہ قیامت کے نزدیک کوئی نماز پڑھانے والا نہیں ہوگا۔ اگر ہے، تو پلیز اس کی مکمل ڈیٹیل چاہیے۔
User id: Hafiz Shahid Taheem
بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اس مفہوم کی روایت مسند احمد، سنن ابی داؤد، سنن ابن ماجہ اور مشکوٰۃ المصابیح میں مذکور ہے کہ قرب قیامت لوگ ایک دوسرے کو امامت کے لیے آگے کریں گے، لیکن جس شخص کو آگے کیا جائے گا، وہ دین سے دوری اور امامت کے ضروری مسائل سے ناواقف ہونے کی وجہ سے امامت قبول کرنے سے انکار کر دے گا۔ بالاخر صورت حال یہ ہو جائے گی کہ لوگ کوئی قابل امامت شخص نہیں پائیں گے جو انہیں نماز پڑھائے۔
مشکاۃ المصابیح میں ہے: “ان من اشراط الساعۃ ان يتدافع اهل المسجد لا يجدون اماما يصلی بھم” ترجمہ: بے شک قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ مسجد کے لوگ ایک دوسرے کو امامت کے لیے آگے کریں گے، انہیں کوئی ایسا امام نہیں ملے گا جو انہیں نماز پڑھائے۔ اسے امام احمد، امام ابوداؤد اور امام ابن ماجہ نے روایت کیا۔ (مشکاۃ المصابیح، کتاب الصلاۃ، باب الامامۃ، جلد1، صفحہ351، روایت1124، مطبوعہ المکتب الاسلامی)
مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوٰۃ المصابیح میں ہے: “(ان من اشراط الساعة) ای علاماتها المذمومة، وأحدها شرط بالتحريک قال الخطابي أنكر بعضهم هذا التفسير وقيل هي ما ينكره الناس من صغار أمور الساعة قبل أن تقوم. (أن يتدافع أهل المسجد) ای يدرأ كل من أهل المسجد الإمامة عن نفسه ويقول لست أهلا لها لما ترك تعلم ما تصح به الإمامة ذكره الطيبي.ل أو يدفع بعضهم بعضا إلى المسجد أو المحراب ليؤم الجماعة فيأبى عنها لعدم صلاحيته لها لعدم علمه بها قاله ابن الملك (لا يجدون إماما) ای قابلا للإمامة (يصلی بهم)۔” (مرقاۃ المفاتیح، کتاب الصلاۃ، باب الامامۃ، جلد3، صفحہ866، مطبوعہ دار الفکر)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ: ابو حزقیل محمد ارسلان جلالی
6 جمادی الاولی 1448ھ 17 اکتوبر 2026ء