پان اور چھالیہ کھانے سے وضو کا حکم
سوال: کیا وضو کی حالت میں میٹھا پان یا چھالیہ کھاسکتے ہیں؟ اس سے وضو ٹوٹے گا یا نہیں۔ User id: Hafiz Asif Moosa Memon
بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
پوچھی گئی صورت کا شرعی حکم یہ ہے کہ وضو کی حالت میں پان یا چھالیہ کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا، کیونکہ پان یا چھالیہ کھانا شرعا نواقضِ وضو (وضو توڑنے والی چیزوں) میں سے نہیں۔ لیکن اگر ان کے اجزاء دانتوں میں پھنس جائیں، تو غسل کے لیے انہیں بقدر طاقت نکالنا ضروری ہوگا۔ نیز پان اور چھالیہ کا کثرت سے استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔
نور الایضاح میں ہے: “ینقض الوضوء اثنا عشر شیٔا ما خرج من السبیلین الا ریح القبل فی الأصح و ینقضہ ولادۃ من غیر رؤیۃ دم ونجاسۃ سائلۃ من غیرھما کدم و قیح وقیء طعام أو ماء أو علق أو مرۃ اذا ملأ الفم وھو ما لا ینطبق علیہ الفم الا بتکلف علی الأصح و یجمع متفرق القیء اذا اتحد سببہ و دم غلب علی البزاق أو ساواہ و نوم لم تتمکن فیہ المقعدۃ من الأرض وارتفاع مقعدۃ نائم قبل انتباھہ وان لم یسقط فی الظاہر و اغماء وجنون وسکر و قھقھۃ بالغ یقظان فی صلاۃ ذات رکوع وسجود ولو تعمد الخروج بھا من الصلاۃ و مس فرج بذکر منتصب بلا حائل۔” (نور الایضاح، کتاب الطھارۃ، فصل فی نواقض الوضوء، صفحہ85، 86، 87، 88، 89)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ: ابو حزقیل محمد ارسلان جلالی
5 جمادی الاولی 1448ھ 17 اکتوبر 2026ء