امام حسین رضی اللہ عنہ کی کوفہ روانگی

امام حسین رضی اللہ عنہ کی کوفہ روانگی

فتویٰ998:

امام حسین رضی اللہ عنہ کوفہ کب روانہ ہوئے ؟

سائل : حماد نوری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

امام حسین رضی اللہ عنہ 3 ذوالحجہ 60 ھجری کو کوفہ کی طرف روانہ ہوئے۔ مفتی نعیم الدین مراد آبادی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ” حضرت امام عالی مقام رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے 3 ذی الحجہ 60ھ کو اپنے اہل بیت موالی و خدام کل بیاسی (82) نفوس کو ہمراہ لے کر راہ عراق اختیار کی۔ “

(سوانح کربلا، صفحہ 128 ،129)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

06 محرم الحرام 1446ھ/13 جولائی 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں