پتنگ بازی کے سبب اگر کسی کی موت ہو جائے

پتنگ بازی کے سبب اگر کسی کی موت ہو جائے

فتویٰ995:

پتنگ بازی کی شرعی حیثیت کیا ہے اور کسی کی ڈور سے کسی کی موت واقع ہو جائے تو کیا شرعی حکم ہے؟

سائل : عزیر سلیم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

پتنگ بازی کے فضول و عبث ہونے میں تو کوئی دورائے نہیں اور فی زمانہ جس طرح پتنگ بازی کی جاتی ہے وہ گناہوں کا مجموعہ ہونے کے سبب ناجائز و گناہ ہے۔ اگر کسی کی ڈور سے کوئی فوت ہو گیا تو یہ قتل قائم مقام خطا ہے اور اس کا حکم یہ ہے کہ قاتل پر کفارہ اور اس کے عصبہ پر دیت واجب ہوتی ہے۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ”کنکیا اڑانے میں وقت ، مال کا ضائع کرنا ہوتا ہے ، یہ بھی گناہ ہے۔ “

(فتاوی رضویہ ، جلد 24، صفحہ 659)

بہار شریعت میں کتب فقہ کے حوالے سے ہے: ”چوتھی قسم قائم مقام خطا جیسے کوئی شخص سوتے میں کسی پر گر پڑا اور یہ مر گیا اسی طرح چھت سے کسی انسان پر گرا اور مر گیا قتل کی اس صورت میں بھی وہی احکام ہیں جو خطا میں ہیں یعنی قاتل پر کفارہ واجب ہے اور اس کے عصبہ پر دیت اور قاتل میراث سے محروم ہو گا اور اس میں بھی قتل کرنے کا گناہ نہیں، مگر یہ گناہ ہے کہ ایسی بے احتیاطی کی جس سے ایک انسان کی جان ضائع کی۔“

(بہار شریعت ، جلد 3، حصہ 18 ، صفحہ 779)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

15 رمضان المبارک 1445ھ/ 26 مارچ 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں