عمامہ کی مقدار
فتویٰ994:
عمامہ کی کم از کم اور زیادہ سے زیادہ مقدار کیا ہے ؟
سائل : شیخ عثمان رضا عطاری
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
نبی پاک ﷺ کا عمامہ شریف مقدار کے اعتبار سے چھوٹا بھی ہوتا اور اور بڑا بھی۔ کم از کم سات ہاتھ (ساڑھے تین گز) اور زیادہ سے زیادہ بارہ ہاتھ (چھ گز) ہوتا تھا۔ علامہ علی قاری رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ” كان له ﷺ عمامة قصيرة وعمامة طويلة وان الله القصيرة كانت سبعة اذرع والطويلة اثنى عشر ذراعا “ ترجمہ: نبی پاک ﷺ کا عمامہ شریف ( مقدار کے اعتبار سے ) چھوٹا بھی ہوتا اور بڑا بھی اور کم از کم مقدار سات ہاتھ ہوتی اور زیادہ سے زیادہ بارہ ہاتھ ۔
(مرقاۃ المفاتیح، جلد 7، صفحہ 2778، دار الفکر)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
15 شوال المکرم 1445ھ/24 اپریل 2024ء