شادی شدہ زانی کی سزا
فتویٰ982:
شادی شدہ زانی کی کیا سزا ہے؟
سائل : صابر عطاری
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
شادی شدہ زانی کی سزار جم ہے یعنی پتھر مار کر ہلاک کر دینا، لیکن یہ شرعی حد ہے جو صرف بادشاہ اسلام یا اس کا نائب قائم کر سکتا ہے، اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں، لہذا فی زمانہ شرعی سزا تو دینا ممکن نہیں کیونکہ بادشاہ اسلام نہیں، لیکن چونکہ یہ حرام ہے لہذا تو بہ فرض رہے گی۔ بخاری شریف کی حدیث پاک میں ہے کہ جب ایک شادی شدہ عورت نے زنا کیا تو حضور ﷺ نے حکم ارشاد فرمایا: ”واغد يا انيس على امراة هذا فان اعترفت فارجمها فغدا عليها فاعترفت فرجمها “ یعنی: اے انیس اس عورت کے پاس جاؤ، اگر وہ زنا کا اقرار کرے تو اسے رجم کرو، پھر انیس اس کے پاس گئے تو اس عورت نے اقرار کیا تو اسے رجم کر دیا۔
(بخاری، حدیث 6827)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
29 جمادی الاخر 1445 ھ/ 12 جنوری 2024 ء