سورہ کو ثرکا شان نزول
فتویٰ978:
سورہ کو شر کا شان نزول بیان کر دیں؟
سائل : شفقت غلام یسین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
سورہ کوثر کے شان نزول سے متعلق مفسرین نے لکھا ہے کہ جب نبی پاک ﷺ کے شہزادے حضرت قاسم رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو کفار نے آپ ﷺ کو ابتر یعنی نسل ختم ہو جانے والا کہا جس کے رد میں یہ سورہ مبارکہ نازل ہوئی۔ مفتی قاسم صاحب اس سورہ کے شان نزول سے متعلق لکھتےہیں: جب سید المرسلین ﷺ کے فرزند حضرت قاسم رضی اللہ عنہ کا وصال ہوا تو کفار نے آپ کو ابتر یعنی نسل ختم ہو جانے والا کہا اور یہ کہا کہ اب ان کی نسل نہیں رہی، ان کے بعد اب ان کا ذکر بھی نہ رہے گا اور یہ سب چر چا ختم ہو جائے گا اس پر یہ سورۃ کریمہ نازل ہوئی اور اللہ تعالی نے ان کفار کا بالغ رد فرمایا اور اس آیت میں ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! ﷺ ، بیشک تمہارا دشمن ہی ہر بھلائی سے محروم ہے نہ کہ آپ، کیونکہ آپ کا سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا، آپ کی اولاد میں بھی کثرت ہو گی اور آپ کی پیروی کرنے والوں سے دنیا بھر جائے گی، آپ کا ذکر منبروں پر بلند ہو گا ، قیامت تک پیدا ہونے والے عالم اور واعظ اللہ تعالٰی کے ذکر کے ساتھ آپ کا ذکر کرتے رہیں گے اور آخرت میں آپ کے لئے وہ کچھ ہے جس کا کوئی وصف بیان ہی نہیں کر سکتا تو جس کی یہ شان ہے وہ ابتر کہاں ہو ا، بے نام و نشان اور ہر بھلائی سے محروم تو آپ کے دشمن ہیں۔ “
( صراط الجنان، جلد 10 ، صفحہ 833)
و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
20 جمادی الاخر 1445 ھ/ 03 جنوری 2024 ء