رمیثه یار ميصاء

رمیثه یار ميصاء

فتویٰ974:

رمیثہ نام رکھنا کیسا ؟ اور یہ رمیثہ ہے یار میصاء ؟

سائل : محمد نوید تبسم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

رمیثہ اور رمیصاء دونوں ہی نام درست ہیں اور دونوں نام صحابیات کے ہیں۔ رمیثہ کا معنی ہے زرخیز زمین اور رمیصاء ایک ستارے کا نام ہے۔ اسد الغابہ میں صحابیات کے بیان میں ہے : ” رميثة بنت عمرو بن هاشم بن عبد المطلب بن عبد مناف ۔۔ الرميصاء وقيل الغميصاء وهي ام انس بن مالك “ ترجمه : رمیثه بنت عمرو بن ہاشم بن عبد المطلب بن عبد مناف۔ رمیصاء اور کہا گیا غمیصاء اور وہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں۔

(اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابہ، صفحہ 1520)

نام رکھنے کے احکام میں ہے: ”رمیثہ ( زرخیز زمین ) رميصاء (ایک ستارے کا نام) “

( نام رکھنے کے احکام، صفحہ 149، مکتبۃ المدینہ)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

13 جمادی الاخر 1445 ھ/ 27 دسمبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں