ابراہیم علیہ السلام کی ولادت
فتویٰ972:
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ولادت کس ملک میں ہوئی تھی اور انہیں آگ میں کس ملک میں ڈالا گیا؟
سائل : حسنین رضاقادری
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ولادت عراق کے شہر بابل کے ایک قصبہ میں ہوئی اور اسی ملک میں آپ علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا۔ مفتی قاسم صاحب لکھتے ہیں: ”حضرت ابراہیم علیہ السلام کی والادت نمرود بن کنعان کے دور حکومت میں عراق کے شہر بابل کے نواحی قصبہ میں ہوئی۔ “
(سیرت الانبیاء، صفحہ 257)
آگ میں ڈالے جانے کے واقعہ کو ذکر کرنے کے بعد لکھتے ہیں: ” چنانچہ آپ نے عراق سے سر زمین شام کی طرف ہجرت فرمائی۔ الخ “
(صفحہ 298)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
05 جمادى الاخر 1445 ھ/ 19 دسمبر 2023ء