ٹیکسی میں لوگ سامان بھول جائیں تو

ٹیکسی میں لوگ سامان بھول جائیں تو

فتویٰ966:

میں ٹیکسی چلاتا ہوں لوگ بعض اوقات اپنا سامان بھول جاتے ہیں تو کیا حکم ہے؟

سائل : احتشام ملک

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

مسافر اپنا جو سامان ٹیکسی میں بھول جائیں اس کی حیثیت لقطہ کی ہے اور لقطہ کا حکم یہ ہے کہ اصل مالک کی تلاش کے لئے تشہیر کی جائے اور مالک ملنے پر وہ سامان اس کو دے دیا جائے مثلا اگر اس کا نمبر ہے تو فون کر کے اطلاع کر دیں یا جس جگہ سے سواری لی یا چھوڑی وہاں معلومات کی جائے تو امید ہے مالک مل جائے گا، اگر تشہیر کرنے کے باوجود کسی طرح مالک کا پتا نہ چلے اور آئندہ ملنے کی ا امید بھی نہ رہے تو کسی شرعی فقیر کو صدقہ کر دے اور خود شرعی فقیر ہوں تو خود بھی رکھ سکتے ہیں۔ بہار شریعت میں ہے : ” ملتقط پر تشہیر لازم ہے یعنی بازاروں اور شارع عام اور مساجد میں اتنے زمانہ تک اعلان کرنے کہ ظن غالب ہو جائے کہ مالک اب تلاش نہ کرتا ہو گا۔ یہ مدت پوری ہونے کے بعد اُسے اختیار ہے کہ لقطہ کی حفاظت کرے یا کسی مسکین پر تصدق کر دے۔ “

(بہار شریعت جلد 2، حصہ 10، صفحه 475)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

19 جمادی الاول 1445 ھ/ 04 دسمبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں