دوزخ کے طبقات
فتویٰ955:
دوزخ کے کتنے طبقات ہیں اور ان کے نام کیا ہیں ؟
سائل : زبیر حسان
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
دوزخ کے سات طبقات ہیں اور ان کے نام یہ ہیں: (1) جہنم (2) لظی (3) حطمہ (4) سعیر (5) سقر (6) جحیم (7) ہاویہ۔ اللہ پاک قرآن پاک میں فرماتا ہے : ” لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَابِ “ ترجمہ:اس(دوزخ) کے سات دروازے ہیں۔
(الحجر:44)
تفسیر: ”جہنم کے سات طبقے ہیں، ان طبقات کو درکات بھی کہتے ہیں اور ہر طبقے کا ایک دروازہ ہے۔ پہلا طبقہ جہنم، دوسرا طبقہ لظی، تیسراطبقہ حطمہ ، چوتھا طبقہ سعیر، پانچواں طبقہ سقر ، چھٹا طبقہ جحیم، ساتواں طبقہ ہادیہ ہے۔“
(صراط الجنان، جلد 5 ، صفحہ 232)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی