داڑھی کی حد

داڑھی کی حد

فتویٰ942:

داڑھی کی حد کیا ہے؟

سائل : محمد وارث

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

داڑھی قلموں کے نیچے سے کنپٹیوں، جبڑوں، ٹھوڑی پر جمتی ہے اور چوڑائی میں اس کا بالائی حصہ کانوں اور گالوں کے درمیان میں ہوتا ہے۔ اعلی حضرت امام اہلسنت رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : ” داڑھی قلموں کے نیچے سے کنپٹیوں، جبڑوں، ٹھوڑی پر جمتی ہے اور عرضا اس کا بالائی حصہ کانوں اور گالوں کے بیچ میں ہوتا ہے جس طرح بعض لوگوں کے کانوںپر رو نگٹے ہوتے ہیں وہ داڑھی سے خارج ہیں، یوں ہی گالوں پر جو خفیف بال کسی کے کم کسی کے آنکھوں تک نکلتے ہیں وہ بھی داڑھی میں داخل نہیں یہ بال قدرتی طور پر موئے ریش سے جدا ممتاز ہوتے ہیں اس کا مسلسل راستہ جو قلموں کے نیچے سے ایک مخروطی شکل پر جانب ذقن جاتا ہے یہ بال اس راہ سے جد اہوتے ہیں نہ ان میں موئے محاسن کے مثل قوت نامیہ ان کے صاف کرنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ بسا اوقات ان کی پرورش باعث تشویہ خلق و نقببیح صورت ہوتی ہے جو شر عاہر گز پسندیدہ نہیں۔ “

(فتاوی رضویہ ، جلد 22، صفحہ 596)

والله اعلم عز و جل ورسوله اعلم صلى الله عليه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

20 ربیع الاول 1445 ھ/ 07 اکتوبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں