زندگی میں وراثت

زندگی میں وراثت

فتویٰ941:

میں نے اپنی زندگی میں اپنی اولاد میں اپنا مال تقسیم کر دیا ہے تو کیا یہ وراثت ہو گئی یا انتقال کےبعد وراثت وارثوں کو دی جائے گی ؟

سائل : عبد الحمید

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

زندگی میں اولاد کو جو دیا جاتا ہے وہ تحفہ ہوتا ہے وراثت نہیں ہوتی کیونکہ وراثت کی ایک شرط مورث کا مرنا ہے لہذا وراثت کے احکام مرنے کے بعد جاری ہوتے ہیں، جب یہ تحفہ ہے تو بہتر یہ ہے کہ تمام اولاد کو برابر دے البتہ کوئی دینی طور پر فضلیت رکھتا ہو تو اس کو دوسروں سے زیادہ دیا جا سکتا ہے جبکہ دیگر کو محروم کرنا مقصود نہ ہو۔ دنیا میں اپنا مال تقسیم کرنے والا جب انتقال کر جائے گا تو اس کی ملکیت میں جو ہو گا اس پر وراثت کے احکام جاری ہوں گے اور شریعت کے بیان کردہ حصوں کے مطابق ہی تقسیم کاری ہو گی۔ سراجی میں ہے : ” موت مورث “ ترجمہ : وراثت کی ایک شرط مورث کا مرنا ہے۔

(سراجی، صفحه 7)

امام اہلسنت رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”مذہب مفتی بہ پر افضل یہی ہے کہ بیٹوں بیٹیوں سب کو برابر دے۔۔۔۔ ہاں اگر بعض اولاد فضل دینی میں بعض سے زائد ہو تو اس کی ترجیح میں اصلا باک نہیں۔ “

(فتاوی رضویہ، جلد 19، صفحه 231)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابو البنات فراز عطاری مدنی

20 ربیع الاول 1445 ھ/ 07 اکتوبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں