عورت جنت میں کس شوہر کے ساتھ

عورت جنت میں کس شوہر کے ساتھ

فتویٰ940:

عورت نے اپنے شوہر کے انتقال کے بعد دوسر ا نکاح کر لیا تو وہ جنت میں کس کے ساتھ ہوگی؟

سائل : محمد نعمان

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اگر عورت نے دنیا میں ایک سے زیادہ نکاح کئے چاہے شوہر کے طلاق دینے کے سبب یا وفات کی وجہ سے تو جنت میں وہ کس کے ساتھ رہے گی اس بارے میں دو قول ہیں: پہلا قول یہ ہے کہ جس کے نکاح میں سب سے آخر میں تھی اس کے ساتھ ہو گی۔ دوسرا قول یہ ہے کہ دنیا میں جس کا اخلاق سب سے اچھا ہو گا اس کے ساتھ رہے گی۔ علامہ ابن حجر رحمتہ اللہ علیہ نے دونوں اقوال کی تطبیق یوں بیان فرمائی کہ اگر عورت نے ایک سے زیادہ نکاح کئے اور اس کو طلاق ہو گئی ہو مگر آخری شوہر نے اسے طلاق نہ دی ہو تو عورت اس کے ساتھ رہے گی اور اگر سب نے طلاق دے دی تو اسے اختیار دیا جائے گا کہ جس کے ساتھ چاہے رہے تو وہ سب سے اچھے اخلاق والے کو چنے گی۔

(ملخصا : جنت میں مردوں کو حوریں ملیں گی تو عورتوں کو کیا ملے گا، صفحہ 2)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

16 ربیع الاول 1445ھ/ 03 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں