جس پر حالت نزع طاری ہو
فتویٰ936:
جس پر حالت نزع طاری ہو اس کے ساتھ کیا کرنا چاہیے ؟
سائل : مبشر عطاری
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
جس پر حالت نزع طاری ہو اس کو سیدھی کروٹ پر لٹا کر منہ قبلہ کی طرف کر دیا جائے ، البتہ قبلہ کی طرف کرنے میں اس کو تکلیف ہوتی ہو تو اسی حالت پر رہنے دیں۔ جو قریب المرگ ہو اسے کلمہ طیبہ کی تلقین کرنا سنت ہے۔ نزع میں سختی دیکھیں تو اس کے پاس سورہ یسں اور سورہ رعد پڑھیں کہ موت میں آسانی ہوگی۔
(ملحضا: تجہیز و تکفین کا طریقہ، صفحہ 77 تا 81)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
11 صفر المظفر 1445 ھ/ 29 اگست 2023 ء