میں کیسے کہوں نیا سال مبارک

میں کیسے کہوں نیا سال مبارک

فتویٰ913:

آج کل سوشل میڈیا پر یہ جملہ بہت چل رہا ہے ”خون عمر میں ڈوبی ہے محرم کی پہلی شام میں کیسے تجھے کہہ دوں نیا سال مبارک “ یہ کہنا کیسا؟

سائل : سید ذوالفقار شاه

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

سوال میں ذکر کیا گیا جملہ بولنا درست نہیں اس لئے کہ نئے سال کی مبارک دینا جائز ہے اور یہ برکت کی دعا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت یکم محرم کو ہوئی مگر شریعت میں سوگ تین دن کا ہے اور عورت پر اپنے شوہر کے لئے 4 ماہ 10 دن ، لہذا اب کسی کو اس سبب سے مبارک دینے سے روکنا یا خود مبارک نہ دینے کی یہ وجہ بتانا درست نہیں۔ بہار شریعت میں ہے: ” کسی قریب کے مرجانے پر عورت کو تین دن تک سوگ کرنے کی اجازت ہے اس سے زائد کی نہیں اور عورت شوہر والی ہو تو شوہر اس سے بھی منع کر سکتا ہے۔ “

(بہار شریعت، جلد 2، حصہ 8، صفحہ 243)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

01 محرم الحرام 1446ھ/ 08 جولائی 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں