کھانے کی چیزوں پر دم کرنا

کھانے کی چیزوں پر دم کرنا

فتویٰ904:

کیا کھانے کی چیزوں پر پھونک مارنا منع ہے اگر ہے تو دم کے وقت پھونک مارنا کیسا؟

سائل : سید حنظلہ علی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

کھانے پینے کی چیز میں پھونک مارنا ممنوع ہے البتہ گناہ نہیں جبکہ دم کرنے کے لئے پھونک مارنے میں کوئی حرج نہیں۔ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ” پھونک مارنا پانی میں ہو یا دودھ میں یا کسی اور پینے کی چیز میں، پھر خواہ ٹھنڈا کرنے کے لیے ہو یا تنکا وغیرہ دور کرنے کے لیے اور خواہ پانی میں پھونک مارے یا کھانے میں سب ممنوع ہے۔ “

(مرآة المناجيح، جلد 6، حدیث4279)

اسی کتاب کی پہلی جلد میں ہے : ” تعویذ گنڈے دم درود جھاڑ پھونک اگر قرآنی آیات یا حدیث کی دعاؤں یا بزرگوں کے اعمال سے ہوں تو جائز ، ورنہ ممنوع۔“

(مرآۃ المناجیح، جلد 1 ، حدیث 97)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

14 محرم الحرام 1446ھ/21 جولائی 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں