وی پی این کا استعمال
فتویٰ903:
وی پی این کا استعمال کرنا کیسا؟
سائل : شاہزیب ملک
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
وی پی این کا استعمال فی نفسہ تو جائز ہے البتہ اس کا زیادہ تر استعمال غلط ہے لہذا جو اس کو ناجائز مقاصد کے لئے استعمال کرے گا وہ گناہ گار ہوگا۔ یونہی اگر مقصد غلط نہ ہو مگر کسی جگہ قانونی پابندی ہو اور اس پر پکڑ دھکڑ بھی ہوتی تو پھر اس کے استعمال سے منع کیا جائے گا۔ شامی میں ہے: ” ان الاصل فی الاشياء الاباحة “ یعنی: چیزوں میں اصل مباح ہونا ہے۔
(شامی، جلد 1، صفحه 105)
و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
12 محرم الحرام 1446ھ/ 19 جولائی 2024ء