بر تھ ڈے کون کیپ کا کاروبار
فتویٰ902:
بر تھڈے کون کیپ birthday cone cap کا کاروبار کرنا کیسا؟
سائل : محمد صبیح
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
بر تھڑے کون کیپ کا کاروبار فی نفسہ تو جائز ہے البتہ اس میں کوئی خلاف شرع چیز ہو مثلا جاندار کی تصویر والی کیپ تو اس سبب سے اس کی ممانعت ہو جائے گی۔ ترکی ٹوپی سے متعلق فتاوی رضویہ میں ہے: ”اب دیکھنے میں آیا ہے کہ بہت سے مسلمانوں میں بھی یہ سرخ بخار سرایت کر گیا ہے۔ لہذا اب نیچریت کا شعار نہیں رہا، پس اہل علم اور اصحاب تقوی کو اس سے پر ہیز کرنا چاہیے یہاں تک کہ علماء اور صلحاء کا معمول ہو جائے۔ “
(فتاوی رضویہ ، جلد 22، صفحہ 193)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
24 شعبان المعظم 1445ھ/ 06 مارچ 2024ء