ٹیچر کا بچوں کی چیز کھانا

ٹیچر کا بچوں کی چیز کھانا

فتویٰ893:

بچے جو کھانے کی چیز اسکول لے جاتے ہیں کیا ٹیچر وہ چیز کھا سکتی ہے؟

سائل : گلفام علی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

ہمارے ہاں عموما عرف یہ ہوتا ہے کہ بچے کو چیز دیتے وقت مالک بنانے کا تصور نہیں ہوتا بلکہ اباحت یعنی مباح کرنا مقصود ہوتا ہے، ایسی صورت میں یہ دینے والے کی ملک میں باقی رہتا ہے اور والدین کو عموما پتا ہوتا ہے کہ اسکول میں دوسرے بچے یا ٹیچر بھی کبھی کبھی کھالیے کبھی کھا لیتے ہیں لہذا یہ ان کی طرف سے دلالۃ اجازت سمجھی جائے گی اور ٹیچر کا کھانا جائز ہوگا لیکن ٹیچر کو سوال کرنے سے بچنا چاہیے۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ” عرف فیصلہ کرنے والا ہے۔“

(فتاوی رضویہ ، جلد 3، صفحہ 49)

ایک اور مقام پر لکھتے ہیں: ”بخلاف اباحت کہ شے ملک مالک ہی پر رہتی ہے، اس کی اجازت سے صرف کی جاتی ہے۔“

(فتاوی رضویہ ، جلد 4، صفحه 76)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

20 شوال المکرم 1445ھ/ 29 اپریل 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں