مسجد میں دنیاوی گفتگو

مسجد میں دنیاوی گفتگو

فتویٰ890:

مسجد میں دنیاوی گفتگو کرنا کیسا؟

سائل : احمدرضا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

مسجد میں دنیا کی باتیں کرنے کے لئے جانا حرام ہے البتہ مسجد میں اعتکاف کی نیت کے ساتھ کبھی کبھار ضرورت کے تحت جائز دنیاوی گفتگو کرلی تو شرعا حرج نہیں۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ”دنیا کی باتوں کے لئے مسجد میں جا کر بیٹھنا حرام ہے۔ اشباہ و نظائر میں فتح القدیر سے نقل فرمایا: ” مسجد میں دنیا کا کلام نیکیوں کو ایسا کھاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو ۔ “ یہ مباح با توں کا حکم ہے پھر اگر با تیں خود بری ہوئیں تو اس کا کیا ذکر ہے ، دونوں سخت حرام در حرام، موجب عذاب شدید ہے۔“

(فتاوی رضویہ، جلد 8 ، صفحہ 112)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

16 شوال المکرم 1445ھ/ 25 اپریل 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں