برائلر مرغی کھانا

برائلر مرغی کھانا

فتویٰ887:

برائلر مرغی کھانا کیسا؟ سنا ہے اس کو غذا میں خون وغیرہ پیس کر دیا جاتا ہے۔

سائل : محمد سنان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

برائلر مرغی کھانا جائز ہے کہ اولا تو ہر سنی سنائی پر یقین نہیں کرنا چاہیے اور دوسرا یہ که اگر بر ائلر کو اس طرح کی غذا کھلائی بھی جاتی ہو تو اس کے گوشت کے ذائقہ اور بو پر اس کا اثر نہیں پڑتا اور اگر گوشت کے ذائقہ یا بو میں فرق پڑے تو اس کو کچھ دن بند رکھ کر دانہ پانی کھلائیں، جب اس کی بو ختم ہو جائے تو اب اس کو استعمال کرنا بغیر کسی کراہت کے جائز ہے۔ بہار شریعت میں ہے: ”جو مرغی غلیظ کھانے کی عادی ہو او سے چند روز بند رکھیں جب اثر جاتا رہے ذبح کر کے کھائیں۔ جو مرغیاں چھوٹی پھرتی ہیں ان کو بند کرنا ضروری نہیں جبکہ غلیظ کھانے کی عادی نہ ہوں اور ان میں بدبو نہ ہو ہاں بہتر یہ ہے کہ ان کو بھی بند رکھ کر ذبح کریں۔ “

(بہار شریعت ، جلد 3، حصہ 15 ، صفحہ 325)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

08 شوال المکرم 1445ھ/17 اپریل 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں