لینٹرن فیسٹیول
فتویٰ870:
لینٹرن فیسٹیول میں ہوا میں لینٹر نز چھوڑے جاتے ہیں ایسا کرنا کیسا؟ لینٹر مختلف قسم کے ہوتے ہیں جس میں سے بعض بڑے غبارے کی طرح ہوتے ہیں اور اس میں مومبتی وغیرہ کے ذریعے سے روشنی پیدا کی جاتی ہے۔
سائل : محمد طلحہ خان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
لینٹرن فیسٹیول یا کسی اور موقع پر لینٹر نز ہوا میں چھوڑنا اسراف ہے جو کہ ناجائز و گناہ ہے کیونکہ اس میں مال کا ضائع کرنا پایا جاتا ہے۔ اللہ پاک فرماتا ہے: ” وَ لَا تُسْرِفُوْا ۚ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ “ ترجمہ: اور بے جا نہ خرچو بیشک بے جا خرچنے والے اسے پسند نہیں۔
(الانعام: 141)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابو البنات فراز عطاری مدنی
24 رجب المرجب 1445 ھ/ 05 فروری 2024ء