والدین قطع تعلقی کا حکم دیں

والدین قطع تعلقی کا حکم دیں

فتویٰ868:

والدین اگر کسی رشتے دار سے قطع تعلقی کا حکم دیں تو کیا کیا جائے ؟

سائل : اظہار فاروقی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

والدین کی اطاعت صرف جائز باتوں میں فرض ہے، اگر وہ ناجائز کام کا حکم دیں تو ان کی اطاعت نہ کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ حقیقتا اللہ پاک کی اطاعت ہے ، لہذا والدین اگر بلا اجازت شرعی رشتہ داروں سے قطع تعلقی کا حکم دیں تو ان کی بات نہ مانی جائے اور ان کو احسن انداز میں سمجھایا جائے۔ اللہ پاک فرماتا ہے: ”وَإِنْ جَاهَدَاكَ لِحُسرت بن مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُما “ ترجمہ: اگر وہ تجھ سے کوشش کریں کہ تو کسی کو میر اشریک ٹھہرائے جس کا تجھے علم نہیں تو تو ان کی بات نہ مان۔

(العنكبوت: 8)

تفسیر : ”اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ شرعی احکام کے مقابلے میں کسی رشتہ دار کا کوئی حق نہیں، لہذا اولاد پر لازم ہے کہ شریعت کی طرف سے اجازت کے بغیر صرف ماں باپ کے کہنے پر شرعی احکام مثلاً روزه و غیرہ رکھنا نہ چھوڑے۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں : ” اطاعت والدین جائز باتوں میں فرض ہے اگر چہ وہ خود مر تکب کبیرہ ہوں، ان کے کبیرہ کا وبال ان پر ہے مگر اس کے سبب یہ امور جائزہ میں ان کی اطاعت سے باہر نہیں ہو سکتا، ہاں اگر وہ کسی نا جائز بات کا حکم کریں تو اس میں ان کی اطاعت جائز نہیں ، لَاطَاعَةَ لِاَحَدٍفِىْ مَعْصِيَةِ الله تَعَالٰی ( اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں کسی بھی شخص کی اطاعت نہیں کی جائے گی) ماں باپ اگر گناہ کرتے ہوں ان سے بہ نرمی وادب گزارش کرے ، اگر مان لیں بہتر ورنہ سختی نہیں کر سکتا بلکہ ان کے لئے دعا کرے۔۔ الخ “

( تفسیر صراط الجنان، جلد 7، صفحہ 346)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

21 رجب المرجب 1445 ھ/ 02 فروری 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں