ریشمی دھاگے سے کپڑے سلائی کروانا

ریشمی دھاگے سے کپڑے سلائی کروانا

فتویٰ861:

ریشمی دھاگے سے کپڑے سلائی کروانا کیسا؟

سائل : حافظ با برقا دری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

ریشمی دھاگے سے کپڑے سلائی کروانا جائز ہے کیونکہ چار انگل تک کسی چیز میں ریشم کا استعمال جائز ہوتا ہے۔ در مختار میں ہے: ”يحرم ليس الحرير على الرجل الا قدر اربع اصابع “ترجمہ : مرد کو ریشم کا لباس پہننا حرام ہے مگر یہ کہ چار انگل کی مقدار ہو تو جائز ہے۔

( در مختار مع شامی، جلد 9، صفحہ 580)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

11 رجب المرجب 1445ھ 23/ جنوری 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں