ایسا تعویذ جس کے لفظ کا معنی معلوم نہ ہو

ایسا تعویذ جس کے لفظ کا معنی معلوم نہ ہو

فتویٰ858:

بعض نورانی تعویذات میں مؤکلات کے نام لکھے جاتے ہیں جیسے یا بدوح یا کلکائیل اس کا کیا حکم ہے؟

سائل : بابر حسین شاہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

ایسا تعویذ جس میں میں ایسے الفاظ ہوں جن کا معنی معلوم نہ ہو اور وہ احادیث یا آثار یا معتمد بزرگان دین سے ثابت بھی نہ ہو تو ایسے الفاظ والے تعویذ کی اجازت نہیں ، لہذا سوال میں ذکر گئے الفاظ اگر ثابت نہیں تو ایسے تعویذ کی اجازت نہیں ہو گی۔ اعلی حضرت رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں : ” عملیات و تعویذ اسمائے الہی و کلام الہی سے ضرور جائز ہیں جبکہ ان میں کوئی طریقہ خلاف شرع نہ ہو مثلاً کوئی لفظ غیر معلوم المعنی جیسے حفیظی ، رمضان، کعسلہون اور اور دعائے طاعون میں طا سوسا، عاسوسا، ماسوسا، ایسے الفاظ کی اجازت نہیں جب تک حدیث یا آثار یا اقوال مشائخ معتمدین سے ثابت نہ ہو۔۔ الخ “

(فتاوی رضویہ ، جلد 24، صفحہ 196)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

08 رجب المرجب 1445 ھ/20 جنوری 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں