مردہ مرغی سے سالم انڈا نکلا
فتویٰ852:
اگر مردہ مرغی سے سالم انڈ انکلا تو وہ حلال ہے یا حرام؟
سائل : اشتیاق حسین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اگر مردہ مرغی سے صحیح و سالم انڈا نکلا اور وہ انڈا سڑا ہوا نہیں تو اس کا کھانا حلال – شرح مختصر طحاوی میں ہے: ”ومن ماتت له دجاجة فخرجت منها بيضة فلا باس باكلها۔ والاصل في ذلك ان كل ما يستباح من الحيوان فى حال حياته بغیر ذكاة فحاله بعد الموت کھی قبلہ “ یعنی :جس کی مرغی مرگئی اور اس مرغی سے انڈا نکلا تو وہ انڈا کھانا جائز ہے۔ اس کا قاعدہ یہ ہے کہ حیوان میں سے ہر وہ چیز جو حالت حیات میں بغیر ذبح کئے مباح ہے وہ موت کے بعد بھی حلال ہے۔
( شرح مختصر الطحاوی للجصاص، جلد 7 ، صفحہ 296، دار البشائر الاسلامیہ )
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
04 رجب المرجب 1445 ھ/16 جنوری 2024ء