امتحان میں نقل

امتحان میں نقل

فتویٰ846:

حدیث میں ہے کہ جو دھو کہ دے وہ ہم میں سے نہیں تو کیا امتحان میں نقل کرنا بھی دھو کہ ہے اور کیا اس وعید میں داخل ہے؟

سائل : محمد عثمان عطاری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

امتحان میں نقل کرنا یہ دھو کہ ہی ہے اور نقل کرنے والا اس وعید میں داخل ہے۔ فیض القدیر میں ہے: ”والغش ستر حال الشئی “ یعنی: دھو کہ کسی چیز کے حال کو چھپانے کو کہتے ہیں۔

(فیض القدیر ، جلد 6، صفحہ 240)

فتاوی اہلسنت میں ہے: ” پیپر یا ٹیسٹ میں نقل کرنا، حرام و گناہ ہے خواہ دینی ہوں یا دنیوی کیونکہ یہ دھو کہ ہے اور دھوکہ دینا حرام و گناہ ہے۔“

(فتاوی اہلسنت ، 375-web)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

23 جمادی الاخر 1445ھ/ 06 جنوری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں