تیری خدائی کا دعوی

تیری خدائی کا دعوی

فتویٰ829:

یہ شعر پڑھنا کیسا: ” تیری خدائی کا دعوی تو بجا ہے اے میرے خد امگر ایسے پھول تو نا چنا کر جو میرے گلشن کو ویران کرتے ہیں “؟

سائل : آصف خان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

سوال میں ذکر کیا گیا شعر کفریات سے بھر پور ہے کیونکہ یہ سخت بے ادبی و گستاخی اور اللہ پاک پر اعتراض پر مشتمل ہے۔ اولا تو اس میں اللہ پاک کو خدائی کا دعوی کرنے والا کہا گیا اور انداز بھی شبہ والا ہے جو کہ کفر ہے، اس طرح دوسرا مصرعہ رب تعالی پر اعتراض کی بنا پر کفر ہے۔ امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ اللہ پاک پر اعتراض کا حکم بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ” قطعی کفر ہے اور معترض کا فر و مرتد ۔ “

(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب، صفحہ 141)

فوتگی کے وقت بکے جانے والے کفریات کی مثال دیتے ہوئے لکھتے ہیں : ” سوال: ایک آدمی کا انتقال ہو گیا۔ اس کی بیوہ نے خوب واویلا مچایا اور چیخ چیخ کر کہنے لگی: ”یا اللہ ! تجھے میرے چھوٹے چھوٹے بچوں پر بھی ترس نہیں آیا ! “بیوہ کیلئے کیا حکم شرعی ہے ؟ جواب: بیوہ پر حکم کفر ہے، کیوں کہ اس نے اللہ عزو جل کو ظالم قرار دیا۔“

(صفحہ 492)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

02 جمادی الاخر 1445ھ/ 16دسمبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں