شیر والی کرایہ پر لینا

شیر والی کرایہ پر لینا

فتویٰ816:

بعض اوقات دولہا کرایہ پر شیر وانی لیتے ہیں کیا یہ لینا جائز ہے ؟

سائل : بھٹ امین

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

شیر وانی اور دیگر لباس پہننے کے لئے کرایہ پر لینا جائز ہے کیونکہ یہ ایسا عین ہے کہ اس سے مباح طریقے سے نفع اٹھایا جاتا ہے۔ ھدایہ میں ہے: ”اذا استاجر ثوبا للبس و اطلق جاز “ ترجمہ : جب کپڑا پہننے کے لئے کرایہ پر لیا اور اس کو مطلق رکھا تو جائز ہے۔

(ھدایہ ، جلد 3، صفحہ 234، دار احیاء التراث العربی)

بحر الرائق میں ہے: ”الثوب للبس “ یعنی: کپڑے کو پہننے کے لئے کرایہ پر لینا جائز ہے۔

(بحر الرائق، جلد 7، صفحہ 522 ، دار الكتب العلمیہ)

بہار شریعت میں ہے: ”کپڑے کو پہنے کے لئے کرایہ پر لے سکتا ہے۔“

(بہار شریعت ، جلد 3، حصہ 14 ، صفحہ 128)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

19 جمادی الاول 1445 ھ/ 04 دسمبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں