پرندوں کا کاروبار

پرندوں کا کاروبار

فتویٰ815:

پرندوں کی خرید و فروخت کرنا کیسا؟

سائل : محمد اویس صدیق قادری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

پرندے مال ہیں لہذا ان کی خرید و فروخت میں شرعا کوئی حرج نہیں البتہ ان کے دانے پانی کا خوب خیال رکھنا ضروری ہے۔ بہار شریعت میں ہے: ”پرند جو ہوا میں اُڑ رہا ہے اگر اُس کو ابھی تک شکار نہ کیا ہو تو بیع باطل ہے اور اگر شکار کر کے چھوڑ دیا ہے تو بیع فاسد ہے کہ تسلیم پر قدرت نہیں اور اگر وہ پرند ایسا ہے کہ اس وقت ہوا میں اُڑ رہا ہے مگر خود بخود واپس آ جائے گا جیسے پلاؤ کبوتر تو اگر چہ اس وقت اس کے پاس نہیں ہے بیع جائز ہے اور حقیقۃ نہیں تو حکما اس کی تسلیم پر قدرت ضرور ہے۔ “

(بہار شریعت ، جلد 2، حصہ 11 ، صفحہ 705،704)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

16 جمادی الاول 1445 ھ/ 01 دسمبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں