مسجد میں موجود لوگوں کو سلام

مسجد میں موجود لوگوں کو سلام

فتویٰ808:

مسجد میں موجود لوگوں کو سلام کرنا کیسا؟

سائل : تابش سلطانی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

مسجد میں موجود لوگ اگر نماز یا انتظار نماز، ذکر و اذکار ، تلاوت یا علمی گفتگو میں مشغول ہوں تو اس وقت ان کو سلام نہ کیا جائے کہ یہ سلام کرنے کا موقع نہیں۔ عالمگیری میں ہے: ” السلام تحية الزائرين، والذين جلسوا في المسجد للقراءة والتسبيح أو لانتظار الصلاة ما جلسوا فيه لدخول الزائرين عليهم فليس هذا أوان السلام فلا يسلم عليهم “ یعنی: سلام ملاقات کرنے والوں کی تحیت ہے اور جو مسجد میں قراءت، تسبیح، یا انتظار نماز میں مشغول ہوں وہ اس لئے نہیں بیٹھے کہ لوگ ان سے آکر ملاقات کریں لہذا یہ سلام کے اوقات میں سے نہیں تو انہیں سلام نہ کیا جائے۔

(عالمگیری، جلد 5، صفحہ 325)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

13 جمادی الاول 1445 ھ/ 28 نومبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں