مردانہ ہیئر بینڈ

مردانہ ہیئر بینڈ

فتویٰ800:

مرد کا مردانہ ہیئر بینڈ استعمال کرنا کیسا؟

سائل : حمزہ على

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

مرد کو ہیئر بینڈ لگانا اگر چہ مردانہ ہو جائز نہیں کہ اولا تو یہ عورتوں سے مشابہت ہے اور دوسرا یہ کہ ہمارے ہاں یہ فساق کی وضع ہے اور یہ دونوں نا جائز ہیں۔ مفتی قاسم صاحب لکھتے ہیں: ” مرد کا اپنے بالوں پر ہیئر بینڈ (Hairband) لگانا بھی عورتوں کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے ناجائز و حرام ہے کہ حدیث مبارک میں عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر لعنت کی گئی ہے۔ نیز اس کی ممانعت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارے معاشرے میں یہ فساق میں رائج ہے اور فساق کے ساتھ مشابہت والی وضع قطع اختیار کرنا بھی ممنوع ہوتی ہے، لہذ امر دوں کا اپنے بالوں کے لئے ہیئر بینڈ کا استعمال کرنا ناجائز و حرام ہے۔ اور جہاں تک مردانہ ہیئر بینڈ کی بات ہے، تو اس کے متعلق عرض ہے کہ لوگوں میں جو ہیئر بینڈ مر دانہ کے نام سے رائج ہیں ، ایسا نہیں کہ وہ عورتیں نہیں پہنتیں اور وہ محض مردوں کے ساتھ خاص ہیں، بلکہ مشاہدہ ہے کہ عورتیں بھی اپنے بالوں کو سنبھالنے یا سنوارنے کے لئے اس طرح کے ہیئر بینڈ استعمال کرتی ہیں، جو مرد حضرات مردانہ سمجھ کر لگاتے ہیں۔ نیز ہیئر بینڈ اپنی اصل وضع ( بناوٹ ) کے اعتبار سے بھی عورتوں کے لئے بنایا گیا ہے ، تو محض اسے مردانہ کہہ دینے سے زنانہ مشابہت ختم نہیں ہو گی، بلکہ عام طور پر جس مرد نے بالوں پر ہیئر بینڈ لگایا ہو، تولوگ اسے عجیب نگاہوں سے دیکھتے اور اس کی حالت کو زنانہ وضع قطع ہی شمار کرتے ہیں۔ نیز اگر بالفرض کوئی ایسا ہیئر بینڈ مارکیٹ میں ہو کہ جو خاص طور پر مردانہ ہو ، تو اگر چہ اس صورت میں عورتوں کے ساتھ تشبہ والا معنی نہ پایا جائے، لیکن پھر بھی ممانعت کا حکم باقی رہے گا اور اس کی وجہ ” فساق کے ساتھ مشابہت “ ہے یعنی ہمارے ہاں فساق و فجار لڑکے ہی اپنے بالوں پر ہیئر بینڈ لگاتے ہیں، لہند اوہ مردانہ ہیئر بینڈ بھی لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ “

( ماہنامہ فیضان مدینہ ، جولائی 2023)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

29ربيع الآخر 1445 ھ/ 14 نومبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں