آیت درود میں حق نبی کہنا

آیت درود میں حق نبی کہنا

فتویٰ793:

آیت درود کے درمیان حق نبی کہنا کیسا؟

سائل : نقشبندی

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

آیت درود پڑھنے والا اگر درمیان میں وقف نہیں کرتا بلکہ پوری آیت ایک ساتھ پڑھتا ہے تو حق نبی کہنا جائز نہیں کہ قرآن کی آیت کو توجہ کے ساتھ سننا ضروری ہے اور اگر درمیان میں وقف کرتا ہے تو اس میں علما کا اختلاف ہے ، بہتر ہے کہ حق نبی نہ کہا جائے لیکن کہا تو گناہ نہیں۔ اللہ پاک فرماتا ہے: ” وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْانُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَ اَنْصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ “ ترجمہ: اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے کان لگا کر سنو اور خاموش رہو کہ تم پر رحم ہو۔

(الاعراف: 204)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

26 ربیع الاخر 1445 ھ/ 1 1 نومبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں