نظر سے حفاظت کے لئے کالا ٹیکا لگانا

نظر سے حفاظت کے لئے کالا ٹیکا لگانا

فتویٰ779:

کیا نظر سے حفاظت کے لئے بچوں کو کالا ٹیکا لگا سکتے ہیں ؟

سائل : عدنان ملک

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

نظر سے حفاظت کے لئے بچوں کو کالا ٹیکا لگانا جائز ہے کہ یہ ایک ٹوٹکا یعنی طریقہ علاج ہے اور جو ٹو ٹکا شریعت سے نہ ٹکراتا ہو وہ جائز ہوتا ہے بلکہ ایسا کرنا تو عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے۔ علامہ علی قاری رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ” فی شرح السنة روی ان عثمان رضی الله عنه رأى صبياً مليحا فقال درسموا نونتہ کیلا تصيبه العين “ ترجمہ : شرح السنتہ میں مروی ہے کہ عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے ایک خوبصورت بچہ دیکھا تو کہا اس کی ٹھوڑی پر کالا اٹیکا لگا دو تا کہ نظر نہ لگے۔

(مرقاۃ المفاتیح ، ج8، ص 305)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابو البنات فراز عطاری مدنی

24 ربیع الاول 1445 ھ/ 11 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں