درود پورانہ لکھنا
فتویٰ776:
نبی پاک ﷺ کے نام کے ساتھ پور ا درود نہ لکھنا کیسا؟
سائل : مرحانور
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
نبی پاک ﷺ کے ناموں یا القابات کے ساتھ پورا درود لکھنا چاہیے ، درود پورا نہ لکھنا سخت محرومی ہے بلکہ بعض لوگ ص، صلعم یا عم وغیرہ لکھتے ہیں یہ ناجائز و گناہ ہے۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ” درود شریف کی جگہ جو عوام و جہال صلعم یاع یام یاص یا صللم لکھا کرتے ہیں محض مہمل و جہالت ہے۔“
(فتاوی رضویہ ، جلد 9، صفحه 314)
بہار شریعت میں ہے: ” اکثر لوگ آج کل درود شریف کے بدلے صلعم، عم ،، لکھتے ہیں، یہ ناجائز و سخت حرام ہے۔ “
(بہار شریعت، جلد 1 ، حصہ 3، صفحہ 534)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
20 ربیع الاول 1445 ھ/ 07 اکتوبر 2023ء